26 اگست 2013
وقت اشاعت: 19:21
بھارت:ہمالیہ پر کوہ پیمائی کے دوران دو فرانسیسی کوہ پیما لاپتہ
جیو نیوز - نئی دلی…بھارت میں کوہِ ہمالیہ پرکوہ پیمائی کے دوران دو فرانسیسی کوہ پیما لاپتہ ہوگئے۔بھارت میں ہمالیہ کی چوٹی سر کرنے کیلئے جانے والے 2 فرانسیسی کوہ پیما لاپتہ ہوگئے ہیں ،ان کی عمریں 20 اور 21 سال ہے۔ یہ دونوں 32 غیر ملکی کوہ پیماوٴں کے گروپ کا حصہ تھے۔Dhauladhar پہاڑی چوٹیوں پر کئی افراد، لاپتہ کوہ پیماوٴں کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی تلاش بھی جاری ہے۔