27 اگست 2013
وقت اشاعت: 9:6
کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے،فاروق ستارکاقومی اسمبلی میں مطالبہ
جیو نیوز - اسلام آباد…متحدہ قومی مومنٹ کے پارلیمانی لیڈر داکٹر فاروق ستار نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکی کراچی کوآئین کے آرٹیکل245اے کے تحت فوج کے حوالے کیا جائے،قومی اسمبلی میں مطالبہ کرتے ہو ئے کراچی اور کوئٹہ کی صورتحال پر ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی سے علامتی واک آوٹ کیا،ایم کیو ایم کے ساتھ تحریک انصاف نے بھی واک آؤٹ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ کراچی کی صورت حال تشویشناک ہے، جبکہ حکومتی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ حکومتی بنچ خالی پڑے ہیں ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی واک آوٹ میں شریک ہو ئے