تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اگست 2013
وقت اشاعت: 10:6

عراق میں5 کار بم دھماکے،50 افراد ہلاک

جیو نیوز - بغداد…عراق کے دارالحکومت بغداد میں یکے بعد دیگرے 5 کار بم دھماکوں میں 51افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔آج صبح بغداد اور قریبی علاقوں میں 5 کار بم دھماکے کئے گئے۔عراقی پولیس کے مطابق دھماکوں میں اب تک 50سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ تشدد کی نئی لہر نے عراق میں دوبارہ فسادات کی آگ بھڑکا دی ہے اور عراق میں 2006 والی فضا پیدا ہو رہی ہے جب ایک سال میں ہزاروں افراد فرقہ وارانہ تشدد کا شکار ہو گئے تھے۔ عراقی حکومت اور سیکیورٹی فورسز موجودہ کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں لیکن فسادات کو روکنے میں ناکام ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.