تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اگست 2013
وقت اشاعت: 11:43

فرانس: ٹیکس چوری اور بینک فراڈ کے الزام میں 180افراد گرفتار

جیو نیوز - پیرس…رضا چوہدری…فرانسیسی صدر فانسواہولینڈ کی طرف سے ”فرانس کی سر زمین ٹیکس چور پر تنگ کردی جائے گی“ کے اعلان کے بعد سے اسپیشل بریگیڈ فورس نے 180ٹیکس چوروں، حکومتی اداروں جن میں ”ارسو“ کا محکمہ بھی شامل ہے کے ساتھ فراڈ کرکے لاکھوں ملین خوردبرد کرنے والے 285افراد میں سے 180افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتش کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز اسپیشل فورس کے ذرائع نے ”جنگ“ سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستانی، افریقی، عربی نژاد سمیت مقامی افراد پر مشتمل 180افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔ ٹیکس چوری، حکومتی اداروں، بینکوں کے ساتھ فراڈ کے ذریعے لاکھوں ملین کی خورد برد میں ملوث افراد کے علاوہ ”جعلی بینک گریڈی“ یعنی بینکوں سے قرضے حاصل کرکے جائیداد بنانے والوں کے کوائف بھی حاصل کرلئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں فرضی کاغذات تیار کرکے بھاری کمیشن وصول کرنے، کاروبار، مکانات اور کمرشل جائیداد کی خریدوفروخت کیلئے بینکوں سے ساز باز کرکے قرضے دلانے اور کمیشن وصول کرکے چیک کیش کرنے والے ایجنٹوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اسپیشل فورس کے ذرائع کے مطابق آئندہ چند ہفتوں کے بعد جب ٹیکس گوشوارے 2012ء کی جانچ پڑتال مکمل ہوجائے گی تو مزید افراد کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع کردیا جائے گا۔ اب تک حراست میں لیے گئے افراد کی مکمل فہرست جمعے کو جاری ہونے کی توقع ہے جس کے بعد ان کے کیس عدالتوں کو بھجوادیئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.