29 اگست 2013
وقت اشاعت: 18:37
شام کے مسئلے کا سیاسی حل نکالا جائے، فرانس کا مطالبہ
جیو نیوز - پیرس … فرانس کاکہناہے کہ شام کے مسئلے کا سیاسی حل نکالا جائے، اگر عالمی برادری شام میں فوجی مداخلت کرے تو یہ انتہائی اہم ہوگا کہ ملک بحالی کی طرف گامزن ہو۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں فوجی مداخلت کا مقصد صرف اسد حکومت کو سبق سکھانا نہیں بلکہ بحران کا حل بھی ہونا چاہئے۔ ادھر برطانیہ نے قبرص میں ایئر بیس پر 6 ٹائی فون جیٹ تعینات کردیئے ہیں۔ دوسری طرف روس آبدوز شکن 2 جنگی جہاز مشرقی بحیرہ روم روانہ کردیئے ہیں۔ تاہم روس کاکہنا ہے کہ یہ معمول کی کارروائی ہے، اس سے شام میں بین الاقوامی فوجی مداخلت کا کوئی تعلق نہیں ۔