تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اگست 2013
وقت اشاعت: 2:28

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا

جیو نیوز - کیلیفورنیا…13 دن بعد بھی امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ کیلیفورنیا کے سب سے بڑے نیشنل پارک کے نواحی جنگلات میں 17 اگست کو لگنے والی آگ نے قریباً دو لاکھ ایکڑ علاقے کو متاثر کیا۔ اسے اب امریکی تاریخ کی چھٹی بڑی آگ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ آگ اب پارک کے قریب واقع رہائشی علاقے تک پہنچ گئی ہے جہاں 12 گھر تباہ ہو چکے ہیں۔ انہیں پہلے ہی خالی کرایا جا چکا ہے۔ چار ہزار کے قریب فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ موسم خشک اور گرم ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانا انتہائی مشکل ہے، لیکن وہ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.