30 اگست 2013
وقت اشاعت: 10:4
چین :سیلاب سے تباہی،85 افراد ہلاک اور105 افراد لاپتہ
جیو نیوز - بیجنگ…چین میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے کئی صوبوں میں بڑی تباہی ہوئی ہے ،سیلاب سے اب تک85 افراد ہلاک اور105 افراد لاپتہ ہوچکے ہیں۔دریائے ہیلونگ جیانگ میں طوفانی بارشوں کے باعث پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے،جس کے باعث دریا کنارے آباد کے علاقے کا زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسی خدشے کے پیش نظر امدادی ٹیمیں ان علاقوں میں دریا کنارے پشتے مضبوط کررہی ہیں۔Suibin سیکشن میں پانی کی سطح 62.22 میٹر تک بڑھ چکی ہے،زیانگ یانگ میں ایک دریا کی چوڑائی 7.5 کلومیٹر تک پھیل چکی ہے،بعض دریاوٴں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔