30 اگست 2013
وقت اشاعت: 10:53
کولمبیا: کسانوں کے جاری احتجاج نے فسادات کی صورت اختیار کر لی
جیو نیوز - بگوٹا…کولمبیا میں کسانوں کے جاری احتجاج نے فسادات کی صورت اختیار کر لی،ان فسادات میں 2 افراد ہلاک جبکہ 175 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ روز بگوٹا میں کسانوں کے پْر امن احتجاج نے اْس وقت اچانک فسادات کی صورت اختیار کر لی ، جب کچھ نوجوانوں نے احتجاج کے دوران پولیس پر پتھر پھینکنے شروع کر دیئے۔اس پر امن احتجاج میں 30 ہزارافراد شامل تھے۔ فسادات میں 89 افراد زخمی ہوگئے جس میں12 پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔19اگست سے جاری ہڑتال میں کسانوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ کیمیائی کھاد کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور آزادانہ تجارت کے معاہدے پر نظر ثانی کی جائے۔