تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اگست 2013
وقت اشاعت: 12:46

تائیوان میں بارش اور سیلاب سے تباہی،3ہلاک

جیو نیوز - تائی پے…تائے وان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، مختلف واقعات میں 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔تائیوان کے جنوبی علاقے بارش اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ سڑکیں اور مکانات کئی فٹ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ متعدد گاڑیاں بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ بارشوں کی وجہ سے مواصلاتی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.