30 اگست 2013
وقت اشاعت: 13:34
پرتگال،مختلف مقامات پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری
جیو نیوز - لسبن…پرتگال کے چودہ مختلف مقامات پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ پرتگال میں چودہ مختلف مقامات پر تیز ہواوٴں اور 30 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے باعث جنگلات میں آگ لگ گئی۔ جس پر قابو پانے کی کو ششیں جاری ہیں ۔ صرف ٹونڈیلا Tondela میونسپلٹی میں ساڑھے سات سو زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔ مقامی شہری درختوں کی شاخوں اور پانی کی بالٹیوں سے اپنے گھروں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری طرف 2 ہزار سے زائد فائر فائٹرز پرتگال کے تیرہ مختلف مقامات پر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔