تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اگست 2013
وقت اشاعت: 15:10

یمن :طوفانی بارشوں سے 25 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

جیو نیوز - صنعا…یمن میں طوفانی بارشوں سے کئی علاقوں میں 25 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، بارشوں سے اب تک 70 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یمن میں دو مہینے سے جار ی طوفانی بارشوں سے 70 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ زیادہ تر بارشیں مغربی یمن کے پہاڑی علاقوں میں ہوئیں جہاں بارش کا پچیس سالہ رکارڈ ٹوٹ گیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے تیس سال میں ایسی بارش نہیں دیکھی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں سے نا صرف کئی ایکڑ زرعی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے بلکہ بہت سے گھر بھی تباہ ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.