تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اگست 2013
وقت اشاعت: 23:33

امریکا:تنخواہوں میں اضافہ کیلیے فاسٹ فوڈ کمپنیوں کے ملازمین کیہڑتال

جیو نیوز - واشنگٹن …امریکا میں فاسٹ فوڈ کمپنیوں کے ہزاروں ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کردی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن اور نیویارک سمیت 60امریکی شہروں میں فاسٹ فوڈ کمپنیوں کے ملازمین ہڑتال پر ہیں۔ان کا مطالبہ ہے کہ ان کی فی گھنٹہ مزدوری دگنی کرکے 15ڈالر کی جائے اور انہیں مزدور یونین قائم کرنے کی اجازت دی جائے۔ہڑتال پر موجود ملازمین کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں ہماری محنت کی وجہ سے لاکھوں ڈالر کماتے ہیں لہٰذا انہیں چاہیے کہ ہمیں بھی اچھا معاوضہ ادا کریں۔امریکا کی تاریخ میں فاسٹ فوڈ کمپنیوں کی یہ سب سے بڑی ہڑتال قرار دی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.