31 اگست 2013
وقت اشاعت: 13:10
نیلسن منڈیلا طویل علاج کے بعد اسپتال سے گھر منتقل
جیو نیوز - جوہانسبرگ… جنوبی افریقہ کے رہنما اور سابق صدرنیلسن منڈیلا طویل علاج کے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ۔نیلسن منڈیلا جوہانسبرگ کے اسپتال میں طویل عرصہ زیر علاج رہنے کے بعد گھر واپس آگئے ۔ نیلسن منڈیلا پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں ۔ اپنی زندگی کے تیس سال جیل میں گزارنے کی وجہ سے منڈیلا پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہو گئے ۔ 95 سالہ نیلسن منڈیلا کو اس سال 8 جون کو جوہانسبرگ کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔