31 اگست 2013
وقت اشاعت: 14:47
چین میں زہریلی کیمیائی گیس خارج ہونے سے 15 افراد ہلاک
جیو نیوز - بیجنگ…چین میں زہریلی کیمیائی گیس خارج ہونے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ شنگھائی کے تجارتی مرکز میں ریفریجریشن یونٹ سے مائع امونیا کے رساوٴ کے سبب 15 افراد ہلاک ہوگئے،گیس سے 26 افراد متاثر ہوئے،جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔