1 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:41
فرانس کا شام پر اکیلے حملہ کرنے سے انکار
جیو نیوز - پیروس…فرانس نے شام پر اکیلے حملہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔فرانسیسی وزیر داخلہ مینوئل وے لَس نے ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ شام کے خلاف مشترکہ کارروائی کی جائے گی ، اس سلسلے میں فرانس کو امریکی کانگریس کے فیصلے کا انتظار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فرانسیسی وزیراعظم شام کے معاملے پر کل اپوزیشن رہ نماوٴں سے تبادلہ خیال کریں گے جبکہ بدھ کو پارلی منٹ میں بھی اس پر بحث کی جائے گی۔ اس سے پہلے فرانس نے کہا تھا کہ شام پر بدھ تک حملہ کیا جاسکتا ہے۔