2 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:10
مصر: سابق صدر مرسی پر قتل پر اکسانے کا مقدمہ چلے گا
جیو نیوز - قاہرہ…مصرکے نئے آئین کی تشکیل کیلئے پچاس رکنی پینل کااعلان کردیاگیاجبکہ سابق صدر مرسی کے خلاف دسمبر 2012 میں 7 افراد کو قتل کرنے کی ترغیب دینے پرمقدمہ چلایاجائیگا۔ مصرکے عبوری صدرعدلی منصور نے آئین کے ترمیمی مسودے کی تیاری کیلئے پچاس رکنی پینل کااعلان کیاہے جس میں معزول صدرمحمدمرسی کی حامی اخوان المسلمون کے ارکان کوشامل نہیں کیاگیاہے۔اخوان المسلمون کاکہناہے کہ عبوری حکمراں آئین کے مسودے پرنظرثانی کاقانونی جوازنہیں رکھتے۔ ان کی جانب سے یہ اقدام غیرقانونی ہوگا۔ دوسری جانب مصرکی سرکاری نیوزایجنسی کے مطابق سابق صدرمرسی اوردیگرچودہ افرادپر دسمبر 2012 میں 7 افراد کو قتل کرنے کی ترغیب دینے پرمقدمہ چلایاجائیگا۔