تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:45

ممکنہ امریکی فوجی حملہ ٹالنے کیلئے شام کا اقوامِ متحدہ سے رابطہ

جیو نیوز - نیویارک…شام نے اپنے ملک پر ممکنہ امریکی حملے کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کرلیا۔ جب کہ روس نے شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی امریکی رپورٹ مسترد کردی۔اقوام متحد ہ میں شام کے سفیر بشارجعفری نے اقوام متحدہ کے نام خط میں لکھا ہے کہ شام کیخلاف امریکی جارحیت کو روکنے کیلئے عالمی ادارہ اپنا کردار ادا کرے۔ شامی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام پر مجوزہ امریکی فوجی حملہ القاعدہ اور اس کے حلیفوں کی مدد کرنے کے مترادف ہوگا۔ روس اور چین نے ایک بار پھر شام پر حملے کی تجویز کو رد کردیا ہے۔ روس نے بحیرہ اسود سے اپنا بحری جاسوس جہاز شام کے ساحل پر پہنچا دیا ہے۔وزیرخارجہ سرگئی لاروو نے کیمیائی ہتھیاروں کے امریکی ثبوتوں کو غیر تسلی بخش قراردیا ہے۔ چین کاکہناہے کہ امریکا شام پر یک طرفہ فوجی حملے سے باز رہے ، اور شام کے بحران کوپیچیدہ کرکے مشرق وسطیٰ کو اس آگ میں نہ دھکیلے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.