تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:38

دبئی کی عدالت میں اسلام آباد طرز کا ڈراما

جیو نیوز - دبئی…گزشتہ روز دبئی میں اسلام آباد جیسا ڈراما ہوا، جسم پر دھماکا خیز مواد باندھ کے ایک عورت عدالت میں گھس گئی اور اپنے مطالبات پیش کیے۔ یہ تماشا تیرہ گھنٹے تک جاری رہا ۔پینتیس سے چالیس سالہ ایک ازبک خاتون دبئی پبلک پراسیکیوشن کی عمارت میں داخل ہوئی ساتھ اس کا بچہ بھی تھا، عورت نے استقبالیہ پر پہنچ کر دھمکی دی کہ اُس جسم پر بم بندھا ہے جس پر عدالت میں بھگدڑ مچ گئی ، ایک عینی شاہد کے مطابق عورت نے بیلٹ سے کوئی بھاری شے باندھی ہوئی تھی جو تاروں کے ذریعے ڈیٹو نیٹرسے جڑی ہوئی تھی، پولیس نے عمارت کو گھیرا اور مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا، بالآخر بارہ گھنٹے کی کوششوں کے بعد پولیس نے خاتون کو گرفتاری دینے پر آمادہ کرلیا،عورت اپنے بچے کی ولدیت کا مسئلہ حل کرانا چاہتی ہے جس پر اس کا شوہر کے ساتھ قانونی تنازعہ چل رہاہے، حکام کا کہنا ہے کہ بچے اور عورت کے تحفظ کی خاطر ڈرامہ اتنی دیر چلتا رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.