تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:13

بھارتی رہ نما سونیا گاندھی طبی معائنے کے لیے امریکا روانہ

جیو نیوز - نئی دہلی …بھارت کی حکمراں جماعت کانگریس کی سربراہ سونیاگاندھی طبی معائنے کے لیے امریکاروانہ ہوگئیں۔سونیا گاندھی کو گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران طبیعت بگڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ سونیا گاندھی کے ہمراہ ان کی بیٹی پریانکاگاندھی بھی امریکا گئی ہیں۔ فروری میں بھی سونیا گاندھی کا امریکا میں معائنہ ہوچکا ہے جبکہ پچھلے سال ستمبر میں بھی وہ علاج کے لیے امریکا گئی تھیں۔ 2011 میں ایک میگزین نے رپورٹ شائع کی تھی کہ سونیا گاندھی نے مبینہ طور پر کینسر کا آپریشن کروایا ہے تاہم ان کی بیماری کے بارے میں باضابطہ طور پر کچھ نہیں بتایا جاتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.