3 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 0:31
بھارتی حکمراں جماعت کانگریس کو80 کروڑ غریب یاد آگئے
جیو نیوز - نئی دلی… بھارتی حکمراں جماعت کانگریس کو الیکشن کے سال 80 کروڑ غریب یاد آگئے۔ سستا آٹا، چاول کی فراہمی کے لیے 20 ارب ڈالر کا بل راجیاسبھا سے منظورکرالیا، بی جے پی نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ راجیہ سبھا نے ملک کے 80 کروڑ غریبوں کیلئے سستے آٹے اور چاول کی فراہمی کیلئے 20 ارب ڈالر کی سبسڈی اسکیم متعارف کرادی۔ راجیہ سبھا کے چیرمین حامد انصاری نے بل پر زبانی ووٹنگ کرائی جسے بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔ لوک سبھامیں یہ بل پہلے ہی منظورکیاجاچکاہے۔ اب اسے صدر پرناب مکھرجی کے پاس بھیجاجائے گاجن کے دستخط کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔ بل کی منظوری سے بھارت کی 64 فیصد آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔تاہم حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت بی جے پی نے اسے رواں برس ہونے والے انتخابات سے قبل سیاسی چال قراردیاہے۔ اپوزیشن رہنما وین کائیانائیڈونے کہاکہ حکومت نے نیم دلی سے جلدبازی میں اس بل کومنظورکرایاہے۔بی جے پی اس کودرست کرکے نافذکرناچاہتی ہے۔