3 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:39
بشارالاسد کو کیمیائی حملے کا جواب دیاناہوگا،بارک اوبام
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ صدربشارالاسد کو شام میں کیمیائی حملے کا جواب دیناہوگا۔ خطے کی بدلتی صورتحال میں اسرائیل نے بھی میزائل دفاعی نظام کا تجربہ کرکے اپنی موجودگی کااحساس دلادیا ہے۔امریکی صدربارک اوباما نے کانگریسی اراکین سے ملاقات میں کہا کہ کانگریس میں شام کے معاملے پرفوری ووٹنگ کی ضرورت ہے۔ شام میں فوجی کارروائی کے لیے کانگریس سے منظوری کے لیے پرامید ہیں۔ شام کی صورتحال عراق اور افغانستان سے مختلف ہے۔ شام میں حکومتی مخالفین کی سرپرستی کیلئے امریکا کی وسیع البنیاد حکمت عملی ہے۔ امریکی حملہ بشارالاسد حکومت کو مستقبل میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے روک دے گا۔ اُدھر فرانسیسی صدر فرانسو اولندو نے کہا ہے کہ شام کے معاملے پر یورپ متحد ہوجائے،اگرامریکی کانگریس نے شام میں فوجی کارروائی کے خلاف ووٹ دیا تو فرانس تنہا کارروائی نہیں کرے گا۔اسرائیل نے بھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بحیرہ روم میں ایئرو تھری میزائل دفاعی نظام کا تجربہ کیا ہے۔اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ ملکی دفاعی صلاحیت جانچنے کے لیے کیا گیا۔