تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:27

عراق:بغداد میں 6کاربم دھماکوں میں36افراد ہلاک

جیو نیوز -
بغداد…عراق کے دارالحکومت بغداد میں 6 کار بم دھماکوں میں 36 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔عراقی دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے تلبیہ کے قریب مصروف شاہراہ پر ایک کار میں بم دھماکے سے 9 افراد ہلاک ہوئے جبکہ دارلحکومت میں ہی مزید 5مختلف کار بم دھماکوں میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 36 ہو چکی ہے اور 70 سے زائد زخمی ہیں، سیکیورٹی اور میڈیکل حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بیان کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.