تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:25

کارروائی نہ ہوئی تودیگر ممالک بھی کیمیائی ہتھیاراستعمال کرسکتے ہیں،امریکا

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا نے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی حملے پرکارروائی نہ کرنے کی صورت میں دیگر ممالک بھی یہ ہتھیاراستعمال کرسکتے ہیں جبکہ شام نے کسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل قرار دی ہیں۔ روسی صدر کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس کو شام پر حملے کی اجازت دینے کا کوئی حق نہیں۔اسٹاک ہوم میں سوئیڈش وزیراعظم کے ساتھ مشترکاپریس کانفرنس کرتے ہوئے صدراوباما نے کہا کہ شام میں عراق جنگ جیسی انٹیلے جنس غلطی دُہرانے کاکوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کانگریس سے شام میں فوجی کارروائی کی منظوری مل جائے گی۔ ادھر روسی صدر کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس کو شام پر حملے کو قانونی جواز دینے کا کوئی حق نہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے بھی کہا ہے کہ ان کا ملک شام کیخلاف کسی فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا۔ ادھرشام کے نائب وزیردفاع کا کہنا ہے کہ شام پوری طرح تیار ہے اور متوقع حملے سے پہلے اتحادیوں کو فعال کرنا بھی شروع کردیاہے۔ فرانس میں بھی شام کیخلاف فوجی کارروائی کے لیے پارلیمنٹ میں بحث شروع ہوگئی ہے۔ جہاں وزیراعظمژآں مارک ایرالٹ کا کہنا ہے کہ شام کیخلاف فوجی کارروائی نہ کرنے سے خدشہ ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کیلئے بھی غلط پیغام جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.