5 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 13:30
جرمنی میں نیا قانون ،آفس ٹائم کے بعد باس فون یا ای میل نہیں کر سکے گا
جیو نیوز - فرینکفرٹ…اکثر ملازمین چھٹی کے بعد بھی آفس سے فون کالوں اور ای میل کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں ، جرمنی میں متعارف کرائے گئے نئے قوانین کے تحت اب دفتری اوقات کے بعد ملازمین کو تنگ نہیں کیا جاسکے گا۔جرمنی میں بننے والے نئے قانون کے مطابق کوئی بھی باس یا منیجر اپنے ماتحت عملے کو آفس ٹائم ختم ہونے کے بعد نہ ہی فون کال کر سکے گا اور نہ ہی ای میل پر مصروف رکھ سکے گا۔ صرف ایمرجنسی کی صورت میں ہی اسے ملازمین سے رابطہ کرنے کی اجازت ہوگی۔ وزارت محنت کا کہنا ہے کہ اس قانون کے بعد ملازمین گھرجاکرآفس کے جھمیلوں میں پڑنے کی بجائے اہل خانہ کو وقت دے سکیں گے اورذہنی طور پر بھی پر سکون رہیں گے۔