تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 13:46

مصرکے وزیر داخلہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

جیو نیوز - قاہرہ…مصری وزیر داخلہ کے قافلے کے قریب کاربم دھما کے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ وزیر داخلہ محمد ابراہیم قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیرداخلہ محمد ابراہیم پر شہرنصر سے قاہرہ جارہے تھے۔ ان کے قافلے پر وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب قافلے پر کار بم دھماکا کیاگیا۔ وزیر داخلہ محمد ابراہیم قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔مصری پولیس نے وزیر داخلہ پرحملے میں ملوث دو مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.