تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:51

عرب ممالک نے شام پر حملے کا خرچ اٹھانے کی پیشکش کردی، جان کیری

جیو نیوز - واشنگٹن … شام پر حملہ آپ کریں، سارا خرچہ ہم دیں گے، امریکا کو یہ پیش کش عرب ملکوں نے کی ہے جس کا انکشاف امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے روبرو کیا۔ یہ بات امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس میں بتائی۔ جان کیری کے مطابق کئی عرب ممالک نے پیش کش کی ہے کہ اگر امریکا شامی صدر بشار الاسد کو ہٹانے کیلئے کارروائی کرے تو وہ اخراجات برداشت کرسکتے ہیں۔ جان کیری نے بتایا کہ یہ پیشکش بہت اہم ہے جو باضابطہ طور پر کی گئی ہے، اس سے عرب ممالک کی سنجیدگی اور عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.