تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:29

نوازشریف ، حکومت افغانستان سے تعاون کے لیے سنجیدہ ہے،زلمے رسول

جیو نیوز - کابل …افغان وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ مستحکم پاکستان کا قیام مستحکم افغانستان کے بغیر ناممکن ہے۔ افغانستان کے وزیرخارجہ زلمے رسول نے فرانسیسی ٹی وی کے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی نئی حکومت افغانستان کے ساتھ تعاون کے لیے سنجیدہ ہے۔افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں نہ آنے کے لیے پرامید ہیں۔افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کارویہ خوش آئندرہا۔انھوں نے امیدظاہرکی کہ پاکستان بھی افغانستان میں استحکام کواپنی بہتری سمجھے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.