تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:37

امریکی کانگریس شام پر حملہ نہ ہونے دے، شامی پارلیمنٹ کی قرارداد

جیو نیوز - دمشق…شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہاہے کہ امریکی کانگریس شام پر حملے کیلئے قرارداد کے خلاف ووٹ دے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر جہاد اللہم نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کوئی غیر ذمے دارانہ اقدام نہ کرے بلکہ اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اوباما انتظامیہ کو جنگ کے بجائے سفارت کاری سے مسئلہ حل کرنے کامشورہ دے۔ان کا کہنا تھا کہ شام میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت غیر قانونی ہوگی کیونکہ شام ایک خود مختار ملک ہے اور اس سے امریکا کو کوئی خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔انھوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی فوجی حملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تحت نہیں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.