8 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:31
اْترپردیش:مظفرنگر میں فسادات میں ایک صحافی سمیت 9 افراد ہلاک
جیو نیوز - مظفرنگر… بھارتی ریاست اْترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں فسادات میں ایک صحافی سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ بعض علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق 27اگست کو خاتون سے زیادتی اور تین افراد کے قتل کے بعد ضلع میں صورت حال کشیدہ تھی۔ دو کمیونٹیز کے درمیان شروع ہونے والا جھگڑا گروہی فسادات میں بدل گیا اور ضلع مظر نگر کے مختلف علاقوں میں پھیل گیا ، گزشتہ روز ہنگامہ آرائی کے دوران تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں بھارتی ٹی وی چینل کے صحافی راجیش ورما سمیت نو افراد ہلاک ہوگئے ، کئی گھروں، دکانوں اور گاڑیوں کو بھی آگ لگادی گئی ، صورتحال پولیس کے کنٹرول سے باہر ہونے پر تین تھانوں کی حدود میں کرفیو نافذ کرکے فوج تعینات کردی گئی ہے۔