تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:0

انقرہ میں یونی ورسٹی کے طلبہ کا مظاہرہ

جیو نیوز - انقرہ …ترکی میں درخت کاٹ کر یونی ورسٹی کیمپس کی دوبارہ تعمیر کے خلاف سیکڑوں طلبہ نے دوسرے روز بھی احتجاج کیا۔ پولیس اور طلبہ کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔دارالحکومت انقرہ کی انتظامیہ نے مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونی ورسٹی کیمپس کے کچھ حصوں کی تعمیر نو کا منصوبہ بنایا ہے۔اس مقصد کے لئے انتظامیہ کو بڑی تعداد میں درخت کاٹنے پڑیں گے۔ تاہم یونیورسٹی کے طلبہ اس منصوبے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ دوسرے روز بھی طلبہ نے مظاہرہ کیا اور پولیس پر پتھر برسائے ،پولیس نے جوابی کارروائی میں دھوئیں کے بم ، واٹر کینن اور ربر کی گولیاں فائر کیں۔ کچھ دیر احتجاج کے بعد طلبہ منتشر ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.