8 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:16
مختلف رنگوں کے 64 نایاب ہیرے فروخت کیلئے چین پہنچ گئے
جیو نیوز - بیجنگ… دنیا بھر سے مختلف رنگوں کے 64 نایاب ہیرے فروخت کیلئے چین پہنچ گئے۔ سنار، جوہری ، اور قیمتی ہیرے وجواہرات جمع کرنے والے پرائیوٹ سیشن میں اکٹھے ہوئے ، 54.99 قیراط کے 64 نایاب خوبصورت رنگین ہیرے ایک سینٹی میٹر چوڑے ہیں ، اورہرایک قیراط کی قیمت10لاکھ ڈالر ہے ،بہترین کوالٹی کے 3 فینسی ریڈ ہیروں میں سب سے بڑا 1.56 قیراط کاہے۔سڈنی ، نیویارک ، ٹوکیو اور پرتھ کا سفرکرنے والے ہیروں کی آخری منزل ہانگ کانگ ہے۔