تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:45

شام پر ممکنہ حملہ، اسرائیل نے میزائل شکن سسٹم نصب کردیا

جیو نیوز - مقبوضہ بیت المقدس…اسرائیل نے شام پر ممکنہ حملے کے پیش نظر مقبوضہ بیت المقدس میں میزائل شکن سسٹم نصب کردیا ۔عرب ٹی وی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ میزائل شکن بیٹری شہر کے مغرب میں نصب کی گئی ہے۔اسرائیلی فوج کی خاتون ترجمان نے کہا کہ ''دفاعی نظاموں کو صورت حال کے جائزے کے بعد نصب کیا گیا ہے''۔اس سے پہلے اسرائیل نے اگست کے آخر میں تل ابیب کے علاقے میں موبائل سسٹم کی ایک بیٹری نصب کی تھی،اس وقت اسرائیل نے سات بیٹریاں زیر استعمال ہیں اور انھیں کسی بھی جانب سے میزائل حملے کو ناکام بنانے کیلئے نصب کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.