تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:45

حزب اللہ سے لڑائی کیلئے اسرائیل نے اسپیشل گروپ تشکیل دیدیا

جیو نیوز - تل ابیب…اسرائیل نے حزب اللہ سے لڑنے کے لیئے ایک اسپیشل گروپ تشکیل دیا ہے۔ایک فلسطینی میڈیا کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں ایک ماہ تک جاری رہنے والی اسرائیلی فوج کی خصوصی جنگی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں۔ تربیت سے گزرنے والی اسرائیلی فوج کی اس یونٹ میں عربی نسل یہودی آبادگار شامل ہیں جو بیرون ملک سے فلسطین میں آکرآباد ہوئے اور وہ خود کو عرب باشندے قرار دے رہے ہیں۔مشقوں کے دوران فوجیوں کو جنگ کی صورت میں اہل تشیع کے علاقوں میں داخل ہو کر حزب اللہ کے جنگجووٴں کا مقابلہ کیسے کر نیکی تربیت دی گئی ہے۔ مشقوں میں فوجیوں کو راکٹ اور میزائلوں کے استعمال، زیرزمین سرنگوں کی مدد سے دشمن تک پہنچنے اور خود کو بچانے اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف لڑائی جیسے امور کی بھی ٹریننگ دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.