تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:5

پیرس : دکان میں چوری، 10 لاکھ یورو کے زیورات لوٹ لئے گئے

جیو نیوز - پیرس … فرانس کے شہر پیرس میں زیورات کی دکان میں چوری ہوگئی، چور ایک ملین یورو سے زائد کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں آج صبح زیورات کی دکان میں چوری ہو گئی، چوروں نے اپنی گاڑی سے دکان کے دروازے توڑے اور ایک ملین یورو سے زائد کے قیمتی زیورات لوٹ لئے۔ چوروں نے واردات کے بعداپنی گاڑی کو آگ لگادی اور دوسری گاڑی میں فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.