تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:48

جرمنیمیں جدیدگاڑیوں کا شو 14ستمبرسے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا

جیو نیوز - فرینکفرٹ…جرمنی میں جدید ترین اور دلکش گاڑیوں کا سالانہ شو 14ستمبر سے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ فرینکفرٹ میں ہونے والے اس کار شو میں جدت اور دلکشی کو ایک ساتھ یکجا کردیا گیا ہے۔ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے علاوہ نیٹ ورک کے ذریعے چلنے والی گاڑیوں کے ماڈلز یہاں موجود ہیں۔ معروف گاڑیوں کے برانڈز کے علاوہ مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں بھی اس ایونٹ کی زینت ہیں۔ اس ایونٹ کی خاص بات کم قیمت اور توانائی کی بچت والی گاڑیوں کے ماڈلز ہیں۔ جرمنی کی آٹو انڈسٹری کا سالانہ بین الاقوامی کار شو 14ستمبر سے 22ستمبر تک عوام کے لیے جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.