10 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:37
دہلی زیادتی کیس، ملزمان کو آج سزا سنائی جائے گی
جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت میں چلتی بس میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو آج سزا سنائی جائے گی۔ طالبہ کے والدین نے ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دہلی زیادتی کیس کے چھ ملزمان میں سے ایک نے جیل میں خود کشی کرلی تھی جبکہ ایک کو نابالغ ہونے کی وجہ سے تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔ باقی پانچ ملزمان کی قسمت کا فیصلہ عدالت آج سنائے گی۔ گز شتہ سا ل 16دسمبر کو بھارتی طالبہ کو چلتی بس میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ملزمان نے طالبہ اور اس کے دوست کو زخمی حالت میں سڑک پر پھینک دیا تھا۔ تاہم 29دسمبر کو طالبہ سنگاپور کے اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔