10 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:9
سین فرانسسکو کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا
جیو نیوز - سین فرانسسکو…امریکا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے سین فرانسسکو کے جنگلات پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ آگ سے اب تک 3ہزار 7سو ایکڑ رقبہ متاثر ہوچکا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تیز ہواوٴں کے باعث آگ پر قابو پانے میں دشواری ہورہی ہے۔ انتظامیہ نے سو گھروں میں مقیم رہائشیوں کو انخلا ء کا حکم دے دیا ہے۔ آگ بجھانے کیلئے ایک درجن بلڈوزرز، ہیلی کاپٹرز اور 5سو فائر فائٹرز کا عملہ مصروف ہے۔