تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:26

صرف 26فیصد امریکی صدر اوباما کے شام پر حملے کے حامی

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکیوں کی اکثریت نے صدر اوباما کے شام پر حملے کی مخالفت کردی، عوامی سروے میں صرف 26فیصد امریکی شہریوں نے اوباما کے اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔ امریکا میں کئے گئے ایک عوامی سروے میں 61فی صد افراد نے رائے دی ہے کہ کانگریس کو امریکی صدر کے شام میں فوجی کارروائی کے فیصلے کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔ 26فی صد افراد نے کہا کہ وہ اوباما کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ سروے میں صرف 16فی صد افراد نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ شام میں محدود کارروائی میں کوئی حرج نہیں جبکہ 75فی صد امریکیوں نے شام میں فوج بھیجنے کی مخالفت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.