تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:29

گوئٹے مالا:بس دریا میں گرگئی، 44 افراد ہلاک اور 46 زخمی

جیو نیوز - گوئٹے مالا سٹی…گوئٹے مالامیں بس دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک اور 46 زخمی ہوگئے ۔گوئٹے مالامیں مسافروں سے بھری بس موڑ کا ٹتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکی اور چھ سو فٹ نیچے دریا میں جا گری ۔ مقامی حکام کا کہنا تھا کہ بس میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے ۔ حادثے میں ڈرائیور سمیت 44 افراد ہلاک ہوگئے اور 46 زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ بس میں 54 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی جبکہ اس میں 90 افراد سوار تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.