11 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:11
نائن الیون: دنیا بھر میں امریکی سفارتخانوں کی سیکورٹی سخت کرنیکا حکم
جیو نیوز - نیویارک…نائن الیون واقعہ کی بارہویں برسی کے موقع پر وہائٹ ہاوٴس نے دنیا بھر میں امریکی شہریوں اور امریکی مفادات کیلئے حفاظتی اقدامات سخت کرنے کاحکم دیا ہے۔وائٹ ہاوٴس سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کی قومی سلامتی کی ٹیم نے نائن الیون واقعے کی برسی کے موقع پربیرون ملک امریکی شہریوں اور امریکی سفارت خانوں اور دیگر مفادات کی حفاظت کے اقدامات سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں امریکی صدر نے سیکیورٹی حکام سے بھی ملاقات کی، لیکن حفاظتی اقدامت کو ابھی پوشیدہ رکھا گیا ہے۔گزشتہ سال گیا رہ ستمبر کو لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی سفارت خانے کی عمارت پر حملہ میں امریکی سفیر سمیت 4 افراد ہو گئے تھے، جبکہ کچھ دن قبل القاعدہ کی دھمکی کے باعث دنیا بھر میں امریکا کے 19 سفارت خانے بند کر دیئے گئے تھے۔