11 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:11
پنجاب میں مزید7افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ،کل تعداد104ہو گئی
جیو نیوز - لاہور…پنجاب میں مزید7افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی،جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کے کنفرم کیسز کی تعداد104تک پہنچ گئی ۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی کے نئے مریضوں میں سے5کا تعلق لاہور اور2کا شیخوپورہ سے ہے،یہ تمام مریض میواسپتال میں زیر علاج ہیں،ان کے بعدصوبے میں ڈینگی وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد104ہوگئی۔لاہور میں اب تک ڈینگی کے66اور شیخوپورہ میں24مریض کنفرم ہوچکے ہیں،پنجاب میں ڈینگی کے مشتبہ کیسز کی تعداد 3ہزار46ہوگئی ہے۔