11 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:11
امریکا نے ایک سال میں دوسری بار ایران پر پابندیوں میں نرمی کردی
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا نے ایران پر عائد پابندیوں میں مزید نرمی کردی ہے جس کے تحت انسانی امداد ، کھیل اور خیر سگالی کی سرگرمیوں کے لئے خصوصی اجازت لینے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔اس سال یہ دوسری مرتبہ ہے جب امریکا نے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کی ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے ایک بیان میں کہا کہ ایران میں صحت کی خدمات ، قدرتی آفات سے نمٹنے میں مدد ، جنگلی حیات کے تحفظ ، انسانی حقوق کے منصوبوں ، کھیلوں کے انعقاد ، کھلاڑیوں کے تبادلوں، کھلاڑیوں کی اسپانسر شپ کوچنگ، ٹریننگ اور دیگر سرگرمیوں کی اجازت کے لئے بیورو کریسی کا کردار ختم کردیا گیا ہے۔ پہلے اس طرح کے معاملات میں بیورو کریسی کیس ٹو کیس کی بنیاد پر فیصلہ کرتی تھی، لیکن اب ان تمام شعبوں میں رکاوٹیں ختم کردی گئی ہیں جس کا مقصد جذبہء خیر سگالی کا اظہار ہے۔