تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:13

وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خلاف ہیں، بشارالاسد

جیو نیوز - دمشق …شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خلاف ہیں، خواہ وہ کیمیائی ہوں یا نیوکلیئر ، ایک انٹرویو میں ان کاکہنا تھاکہ شام کی صورتحال مذہب کی جنگ نہیں، بشار الاسد کا کہناتھا کہ اسرائیل نے شام کی زمین پر قبضہ کررکھا ہے اور اس کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار بھی ہیں ۔انٹرویو کے دوران جب بشار الاسد سے پوچھا گیاکہ وہ دنیا میں سب سے بڑے کیمیائی ہتھیار رکھنے والوں میں شامل ہیں تو بشار الاسد کاکہنا تھاکہ یہ ایک ملٹری ایشو ہے ۔شام کی صورتحال سے متعلق سوال پر بشارا لاسد نے کہاکہ یہ مذہبی جنگ نہیں ، لیکن القاعدہ ہمیشہ اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے اسے مذہب کا نام دیتی ہے۔ روس اور ایران کی سپورٹ کے سوال پر بشارالاسد نے کہاکہ بیرونی سپورٹ کبھی بھی اندرونی سپورٹ کا نعم البدل نہیں ہوسکتی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.