تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:40

بھارت میں 11 سالہ طالبہ کی ہلاکت پر والدین کا احتجاج

جیو نیوز - نئی دہلی …بھارت میں 11سالہ طالبہ کی ہلاکت پروالدین نے اسکول میں ہنگامہ آرائی کی اورشدید احتجاج کیا۔ پانچویں جماعت کی بچی کی ہلاکت کا سانحہ کولکتہ کے ایک اسکو ل میں پیش آیا ،جہاں گزشتہ ہفتے آٹھویں کلاس کے تین طلبا نے پانچویں کلاس کی Oindrilla Das سے سو روپے کا تقاضہ کیا۔ رقم نہ ملنے پر انہوں بچی کو واش روم میں بند کردیا، پانچ گھنٹوں بعد ایک خاکروب نے بچی کو نیم بیہوشی کی حالت میں نکالا ، تاہم بچی گزشتہ روز اسپتال میں دم توڑ گئی۔اس کی ہلاکت نے لوگوں کو مشتعل کردیا اور بچی کے والدین اور رشتہ داروں نے شدید احتجاج کیا پرنسپل کے کمرہ اور کئی کلاس روم میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.