12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:40
برطانوی شہزادہ ولیم فوج سے ریٹائر ہو رہے ہیں
جیو نیوز - لندن …برطانوی شہزادہ ولیم فوج کی ذمے داریوں سے ریٹائر ہورہے ہیں۔ کنسنگٹن پیلس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ شہزادہ ولیم نے ساڑھے سات سال فوج میں خدمات انجام دیں۔شاہی ذمے داریوں اور فلاحی کاموں کی وجہ سے انھوں نے فوج کی ملازمت سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ولیم نے بطور سرچ اینڈ ریسکیو پائلٹ رائل ائیر فورس میں خدمات انجام دیں۔فلائٹ لیفٹیننٹ ویلز کے نام سے معروف شہزادہ ولیم نے دوران ملازمت اپنے بہترین پیشہ وارانہ اطوار سے شاہی خاندا ن کا نام روشن کیا۔