12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:40
مصر میں نافذ ایمرجنسی میں 2 ماہ کی توسیع کردی گئی
جیو نیوز - قاہرہ … مصر میں نافذ ایمرجنسی میں 2 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ مصر میں عبوری صدر عدلی منصور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایمرجنسی میں توسیع ملک کی سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے کی گئی، مصر میں پچھلے ماہ 14 اگست کو 1 ماہ کیلئے ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔