12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:1
شام نے کیمیائی ہتھیار سے دستبرداری کی تصدیق کردی
جیو نیوز - دمشق…شام نے کیمیائی ہتھیار سے دستبرداری کی تصدیق کردی ہے۔روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شام کے صدر بشار الاسد کا کہنا تھا کہ کیمیائی ہتھیارعالمی برداری کے سپردکرنے کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شام کیمیائی ہتھیاروں سے دستبرداری کے لیے راضی، امریکی دھمکی سے نہیں بلکہ روس کی تجویزکی وجہ سے ہوا ہے ۔صدر بشارالاسدکا کہنا تھا کہ کیمیائی ہتھیاروں پرپابندی کی دستاویزدستخط کرکے اقوام متحدہ بھیجوادی جائیگی۔