12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 23:48
برطانوی شہزادہ ولیم نے فوج سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا
جیو نیوز - لندن…رائل ایئرفورس کے فلائٹ لیفٹیننٹ ویلز نے اپنی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا، جی ہاں برطانوی شاہی خاندان کے چشم و چراغ شہزادہ ولیم اب شاہی ذمے داریوں کا بار اٹھائیں گے۔ کنسنگٹن پیلس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ شہزادہ ولیم نے ساڑھے سات سال فوج میں خدمات انجام دیں۔ شاہی ذمے داریوں اور فلاحی کاموں کی وجہ سے انھوں نے فوج کی ملازمت سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہزادہ ولیم نے بطور سرچ اینڈ ریسکیو پائلٹ رائل ائیر فورس میں خدمات انجام دیں۔فلائٹ لیفٹیننٹ ویلز کے نام سے معروف شہزادہ ولیم نے دوران ملازمت اپنے بہترین پیشہ وارانہ اطوار سے شاہی خاندا ن کا نام روشن کیا۔