تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:34

ترک حکومت کیخلاف مظاہروں میں ایک بار پھر شدت آگئی

جیو نیوز - انقرہ…ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان کی حکومت کیخلاف مظاہروں میں ایک بار پھر شدت آگئی ہے اور یہ مظاہرے دوسرے صوبوں تک پھیل گئے ہیں۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں حکومت مخالف مظاہرے کی وجہ ایک نوجوان کی پراسرار ہلاکت بتائی جا رہی ہے۔ بائیس سالہ نوجوان دس ستمبر کو حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ہلاک ہو گیا تھا۔اس نوجوان کی ہلاکت کے بعد ترکی کے مختلف شہروں میں مظاہرے پھیل گئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق نوجوان اتفاقی طور پر ایک عمارت سے گر کر ہلاک ہوگیا تھا جبکہ مظاہرین کہتے ہیں کہ نوجوان کی ہلاکت پولیس تشدد سے ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.