تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:6

انسان کا بنایا ہو اایک خلائی جہاز، نظامِ شمسی سے بھی آگے نکل گیا

جیو نیوز - نیویارک…خلا کو جاننے کی لگن، نئے راز کھولنے کی جستجو میں ایک اور بڑا قدم۔ انسان کا بنایا ہو اایک خلائی جہاز، نظامِ شمسی سے بھی آگے نکل گیا۔ 1977 میں ناسا نے ووئیجرvoyager ون اور ٹو کے نام سے دو خلائی جہاز چھوڑے تھے۔ ان میں سے ایک، ووئیجر ون سورج سے قریباً دس ارب میل دور نظامِ شمسی سے باہر پہنچ چکا ہے۔ 36 سال پہلے چھوڑا گیا یہ خلائی جہاز نظامِ شمسی کے مختلف سیاروں کے مدار سے ہوتا ہوا اب دیگر کہکشاوٴں کی جانب گامزن ہے۔ ناسا کے مطابق اب تک اس جہاز کے ذریعے سے انتہائی مفید معلومات ملیں اور آئندہ بھی امکان ہے کہ جب تک رابطہ باقی رہے گا، کائنات کے مزید راز کھلتے رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.